Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کرک میں دفعہ 144 نافذ، پی ٹی آئی کا آج ہر صورت کنونشن کا اعلان

انتظامیہ نے کنونشن روکنے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس طلب کرلی
شائع 26 نومبر 2023 09:12am
پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف نے کرک میں ورکرز کنونشن کا اعلان کیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے کرک میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور قائدین اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کرک میں پی ٹی آئی نے آج ضلعی سطح پر کنونشن کا اعلان کیا ہے اور وائس چیئرمین شیر افضل مروت نے بھی کنونشن کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت نہیں دی، اور ضلع نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، تاہم مقامی قائدین اور ورکرز کا ہر صورت آج کنونشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے کنونشن روکنے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس طلب کرلی ہے اور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 کرک پولیس کی بھاری نفری داخلہ پوائنٹ پر تعینات کردی گئی ہے ۔ فوٹو:سوشل میڈیا
کرک پولیس کی بھاری نفری داخلہ پوائنٹ پر تعینات کردی گئی ہے ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

پولیس نے ضلع کے حدود میں داخلہ پوائنٹس پر ناکہ بندیاں کردی ہیں، اور تھری ایم پی او اور 144 کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

pti

Pti Workers Convention

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div