Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

ملتان: موٹر وے پولیس کی کارروائی، 14 ایس ایم جیز سمیت اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ محمد پور رحیم یار خان کے حوالے کردیا گیا، ترجمان موٹروے پولیس
شائع 30 نومبر 2023 12:53am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم فائیو پر اسلحہ کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گاڑی سے 14 ایس ایم جیز، 11 پسٹل، 7 ہزار گولیاں برآمد کی گئیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ محمد پور رحیم یار خان کے حوالے کردیا گیا۔

Smuggling

Crime

National Highways and Motorway Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div