Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر برطرفی کا فیصلہ معطل، لاہور ہائیکورٹ کا مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس

سمیع برنی کی برطفی کے خلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی
شائع 14 دسمبر 2023 11:51am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کو برطرف کرنے کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے سمیع برنی کو برطف کرنے کے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا فیصلہ معطل کردیا اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عابد حسین چھٹہ نے سمیع برنی کی برطفی کے خلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سمیع برنی نے تفضل رضوی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 5 دسمبر کو برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جسے کلعدم قرار دیا جائے۔

PCB

Lahore High Court

pcb management committee

Sami Burney