Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

آج نیوز کی خبر پر ایکشن، الیکشن کمیشن کا پولیس افسر کی سیاسی جلسے میں شرکت کا نوٹس

وردی پہن کر کس طرح سیاسی جلسے میں شرکت کی گئی، لیکشن کمیشن
شائع 25 دسمبر 2023 08:26pm

الیکشن کمیشن نے آج نیوز کی خبر پر ڈی ایس پی اوکاڑہ کی سیاسی جلسے میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وردی پہن کر کس طرح سیاسی جلسے میں شرکت کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی اوکاڑہ کو 26 دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اوکاڑہ میں قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب منقعد ہوئی، جہاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا گیا۔ ڈی ایس پی نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

تقریب کے دوران دیکھا گیا کہ ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر یوسف نے سیاسی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی ، انھوں نے سالگرہ کا کیک خود کاٹا۔

سیاسی تقریب میں ڈی ایس پی سٹی نے یونیفارم میں شرکت کرکے سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کا کھلم کھلا اظہار کیا تھا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی کی شرکت پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی اوکاڑہ کو 26 دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔

Maryam Nawaz

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024