Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جگر مضبوط، ہڈیاں توانا اور وزن بھی کم، عام سبزی کے خاص فوائد

قدرت نے اس سبزی کے پتوں میں بھی غذائیت رکھی ہے
شائع 30 دسمبر 2023 04:16pm

قدرت نے تقریباً ہر موسمی پھل و سبزی میں ضروری غذائی اجزا پوشیدہ رکھے ہیں۔ یہ غذائی اجزا انسانی صحت کیلئے اہم ہوتے ہیں۔

موسمِ سرما میں ’شلجم‘ ایک مقبول سبزی ہے جو سب ہی کی پسندیدہ ہے۔ قدرت نے نہ صرف شلجم بلکہ اس کے پتوں میں بھی غذائیت رکھی ہے۔

سردیوں میں شلجم کا استعمال انسانی جسم کو یہ فوائد پہنچاتا ہے۔

اینٹی کینسر خصوصیات

شلجم وٹامن سی اور گلوکوسینولیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ دونوں انسانی جسم میں کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول

اپنی غذا میں شلجم شامل کرنے سے خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے اور انسولین کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جگر کی صحت

شلجم میں موجود انتھوکائنین اور سلفر مرکبات جگر کے زہریلے پن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی

چونکہ شلجم میں کیلوریزاورگلائسیمک انڈیکس کم ہوتے ہیں لہٰذا اسے اپنی غذا کا حصہ بنانا وزن کو برقرار رکھنے اور کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت

شلجم میں موجود وٹامن کے ہڈیوں کیلئے اہم ترین وٹامن ہے۔ اپنی غذا میں شلجم کا استعمال ہڈیوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

آئرن جذب کرنے میں مدد کرتا ہے

آئرن انسانی صحت کیلئے غذا کا ایک اہم حصہ ہے اور باقاعدگی سے شلجم کا استعمال جسم میں آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

صحت

lifestyle

vegetables

Winter Season

Benefits

Winters

healthy lifestyle

health benefits

Foods

Turnip

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div