Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امام مسجد کی نماز میں سجدے کی حالت میں موت

سجدے کی حالت میں موت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
شائع 06 جنوری 2024 05:16pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / انڈیپنڈینٹ اردو
فوٹو ــ اسکرین گریب / انڈیپنڈینٹ اردو

انڈونیشیا میں امام مسجد شیخ نفیس سعد دوران نماز چل بسے، ان کی موت سجدے کی حالت میں ہوئی۔

انڈونیشیا کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک میں ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران امام کی موت واقع ہوئی۔

انڈیپنڈینٹ اردو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران نماز امام صاحب سجدے میں گئے تو کافی دیر تک نہ اٹھے اور موت کے بعد زمین پر لیٹ گئے۔ جس کے بعد جماعت میں کھڑے موذن نے نماز مکمل کرائی۔

امام مسجد کی دوران نماز اور وہ بھی سجدے کی حالت میں موت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واقعے کی ویڈیو پاکستان میں شیئر ہونے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے کیا کہ نمازیوں کو امام کو فوری طبی امداد پہلے دینا چاہیے تھی یا نماز مکمل کرنا چاہیے تھی۔

Indonesia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div