Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

عمران خان کے اڈیالہ میں تین مقدمات آج، نکاح کیس میں فرد جرم کا امکان

گزشتہ سماعت بشری بی بی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2024 10:48am

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ، سائفرکیس اور غیر شرعی نکاح کیس کی سماعتیں آج ہوں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق جیل کے احاطے میں ہونے والی سماعت میں میڈیا اور عوام تک رسائی ہونی چاہیے تاہم اس کا امکان بہت کم ہے کیونکہ اس سے قبل ہونے والی سماعتوں کے دوران بھی گنے چنے صحافیوں کو ہی اجازت دی گئی تھی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ سماعت بشری بی بی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

کیس کی سماعت سینئرسول جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل میں کریں گے ۔وکلاصفائی سلمان اکرم،عثمان گل،بیرسٹرعمیر نیازی پیش ہوں گے

imran khan

bushra bibi

nikkah

Adyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div