Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سماجی تحفظ کے لیے 37 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ

حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کے لیے عالمی بینک سے کامیاب بات چیت
شائع 22 جنوری 2024 09:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس میں سماجی تحفظ کے لیے 37 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کے لیے عالمی بینک سے کامیاب بات چیت ہوئی، اس سلسلے میں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی بھی ملاقات ہوئی۔

عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں بحران سے نمٹنے کے لیے “کرسپ “ پروگرام کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کرسپ پروگرام بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے تعاون سے سماجی تحفظ مزید بہتر بنائے گا، کرسپ پروگرام کے لیے عالمی بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

کرسپ پروگرام کا مقصد بحران کی صورتحال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے، پسماندہ طبقے کے لیے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے، آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔

World Bank

اسلام آباد

Shamshad Akhtar

Caretaker Foreign Minister

Dr Shamshad Akhtar

Social security

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div