Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

8 فروری کو نواز شریف دوبارہ لندن کیلئے اپنی فلائٹ کا بندوست کریں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی امیدواروں کو قرآن پاک پر حلف کی کوئی ہدایت نہیں کی گئیں، ورکرز کنونشن سے خطاب
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 08:09am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سیز فائر ہونا چاہیئے یہ جھگڑا ختم ہونا چاہیئے، ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے لیکن عدلیہ اور اداروں سے گلہ اور شکایات ہیں، 8 فروری کو نواز شریف دوبارہ لندن کے لیے اپنی فلائٹ کا بندوست کریں۔

بونیر کے علاقے ڈگر میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف دوبارہ لندن کے لیے اپنی فلائٹ کا بندوست کریں، بلاول کی تربیت خرید و فروخت کے لیے کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی امیدوار کو قرآن پاک پر حلف لینے کا کوئی ہدایت نہیں کی گئیں، اکثریت میں آکر وزیراعظم کے نام کا انتخاب خود بانی پی ٹی آئی کرے گا، بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف پاکستان کے عوام کا نظریہ بن گیا، بانی پی ٹی آئی کا نظریہ یہ ہے کہ تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو عوام سے منفی نہیں کرسکتی، ہمیں انتخابی نشانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عوام صبر و تحمل سے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کی آواز بنیں، ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے لیکن عدلیہ اور اداروں سے گلہ اور شکایات ہیں، اب سیز فائر ختم ہونا چاہیئے، یہ جھگڑا ختم ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ شطرنج کی طرح حکومتیں بنانے سے ملک میں تباہی ہوئی، سب سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو عوام کا راستہ نہ روکیں اور عوام کو رائے دہی استعمال کرنے دیں، میڈیا کے سامنے 4 روز سے مسلسل انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل جاری رکھا جس کے باوجود تسلیم نہیں کیا، پی پی پی اور مسلم لیگ ن پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، سازش کے نتیجہ میں انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا،عدالت سے درخواست کرکے انتخابی نشانی دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تاحیات چیئرمین ہے اور رہے گا، میرے پاس چیئرمین شپ امانت ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کرکے حکومت لی گئی، بانی پی ٹی آئی پر پہلے 180 جبکہ اب تک 203 کیسز بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی تاریخ میں سب سے اوپر چلا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا انتخابی نتائج میں تبدیلی کیلئے خفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کا الزام

تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

وعدہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤں گا، بلاول بھٹو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ کے دوران جیل میں بانی پی ٹی آئی کو صرف دو بار اپنے بچوں سے باتیں کرنے دیا گیا جوکہ سراسر ظلم ہے لیکن تمام دباؤ کے باوجود بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گا۔

pti

Nawaz Sharif

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

Buner

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div