Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

معلومات ملی ہیں شرپسند دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

بلوچستان سے آگے تک کی سرحد بہت لمبی ہے جہاں سے دہشت گرد آسکتے ہیں، احمد شاہ
شائع 06 فروری 2024 07:29pm

نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس معلومات ہیں کچھ شرپسند دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا کہ آج اپیکس کمیٹی میں اعلیٰ قیادت سمیت تمام ایجنسیز کے نمائندہ گان موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے، اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، اسلحے کی نمائش پر گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بھی بیلٹ پیپرز کل سے تقسیم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، مٹیاری، سانگھڑ، شکار پور حساس ضلع ہیں۔ ایپکس کمیٹی میں اطلاعات آئی ہیں کہ کچھ لوگ دہشت گردی کا پلان کر رہے ہیں۔ ہم دہشت گردی کے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے آگے تک کی سرحد بہت لمبی ہے جہاں سے دہشت گرد آسکتے ہیں۔

sindh

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Terrorism on election day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div