Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسد قیصر نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست دائر کردی

اسد قیصر نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کرائی
شائع 13 فروری 2024 01:00pm

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کرائی۔

اسد قیصر نے درخواست میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست لے کر ہائی کورٹ آیا ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ عوام نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں سے کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے جارہے ہیں؟

اس سوال پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ مشاورت چل رہی ہے پارٹیوں سے رابطے بھی چلتے رہتے ہیں، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوچکی، جو خدا کرتا ہے وہی ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہوچکے۔

pti leader

imran khan

Asad Qaiser

Islamabad High Court

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div