Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بھارت نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت نہ دی، سعودی طیارہ کراچی آنے پر مجبور

سرکاری ایئرلائن کے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 03:16pm
طیارے کو ممبئی کے قریب پہنچنے کے بعد ایک بار پھر رخ موڑ کر کراچی کی طرف بڑھنا پڑا۔
طیارے کو ممبئی کے قریب پہنچنے کے بعد ایک بار پھر رخ موڑ کر کراچی کی طرف بڑھنا پڑا۔

بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر سعودی طیارہ کراچی آنے پر مجبور ہوگیا۔

سعودی عرب کی قومی ایئرلائن سعودیہ کا طیارہ ممبئی کے قریب پہنچنے کے بعد واپس مڑ گیا اور پھر کراچی میں اترنے سے پہلے بحیرہ عرب کے اوپر سے پرواز کی۔

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کی پرواز ایس وی 805 نے منگل کی رات بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ہوائی اڈے سے ریاض کے لیے اڑان بھری تھی۔ طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں تھا جب اس نے 44 سالہ ابو طاہر نامی مسافر کو درپیش طبی ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی۔

پائلٹ نے راستہ تبدیل کیا اور ممبئی ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوا۔ تاہم ائر ٹریفک کنٹرولر نے اسے دوبارہ رخ موڑنے اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرنے کو کہا۔

اس کے بعد طیارہ بحیرہ عرب کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے بدھ کی صبح 7 بج کر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔

مسافر کو طبی امداد ملنے کے بعد طیارہ کراچی سے ریاض روانہ ہوگیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ہندوستانی حکام نے سعودی طیارے کو ممبئی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیوں کیا۔

تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ائر ٹریفک کنٹرولرز (اے ٹی سی) نے مسافر کے بنگلہ دیشی مسلمان ہونے کا علم ہونے کے بعد لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے مسافر کی طبی حالت کے بارے میں تفصیلات طلب کی تھیں اور جب انہیں پتہ چلا کہ یہ ایک بنگلہ دیشی شہری ہے جسے ممکنہ طور پر اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پڑسکتی ہے تو انہوں نے طیارے کو پاکستان کی طرف موڑنے کے لیے کہا۔

مسافر کو طبی امداد ملنے کے بعد طیارہ کراچی سے ریاض روانہ ہوگیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔

karachi airport

emergency landing

Saudi Airline

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div