Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملک کے کن شہروں میں مزید بارش اور برفباری ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

9 مارچ سےنیا سسٹم ملک بھر میں داخل ہو گا۔
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 05:28pm

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی جبکہ 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات نے 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والے نئے سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے تاہم بارش کا نیا سسٹم زیادہ شدت کا نہیں ہوگا۔

گوادر، چمن، قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلیات اور گرد و نواح میں بھی بادل برس پڑے جس سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں مزید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ کی جانب سے گوادر اور ساحلی علاقوں میں بارش متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑے تقسیم کیے گئے ہیں۔

لاہور

دوسری جانب لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم دلفریب ہوگیا، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ اور خیبرپختونخوا شہر کے مالاکنڈ میں بارش جبکہ ضلع استور میں برفباری ہوئی جبکہ کالام میں درجہ حرارت منفی 12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گوادر میں حالیہ بارشوں کی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر

آزادکشمیر بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات وقفے وقفے سے جاری ہے بارش برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ادھر گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم تھورمینارکےمقام پرلینڈسلائیڈنگ سےبند ہوگئی، راستہ بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اورمسافرپھنس گئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ جلد بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

مظفرآباد شہر اور گرد و نواح اور دیگر شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے جبکہ وادی نیلم کے بلند پہاڑی علاقوں جاگرا، سرگن، شونٹھرگریس میں ہلکی برفباری ہورہی ہے۔

وادی لیپہ مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور ضلع حویلی ہے بلند پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری جاری ہے جبکہ بارش برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج دن بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

نیلم کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شاردہ ،کیل ،اڑانگ کیل،گریس ویلی،لوات بالا ،جانوئی،جاگراں،شونٹر سرگن تاؤبٹ میں برفباری سے موسم سردہوگیا، جاگراں، لیسواہ، کارکہ، لوات بالا، سرگن کی رابطہ سڑکوں کو تاحال بحال نہ کیا جا سکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں بادلوں اوردھوپ میں آگ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

azad kashmir

بلوچستان

اسلام آباد

lahore

Met Office

Rain

snowfall

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

Snowfall Prediction

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div