Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پی ایس ایل 9 میں بڑا کارنامہ انجام دے دیا

عقیل حسین نے 4 اوورز کرائے اور 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں
شائع 08 مارچ 2024 11:17pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 25 ویں میچ میں ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف ایونٹ کے اہم میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔

عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نے میچ میں 4 اوورز کرائے اور 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

عقیل احمد کی ہیٹرک کے باوجود بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میچ نہ جیت سکی اور اسے پشاور کے ہاتھوں 76 رنز کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ ہی پشاور زلمی کی ٹیم نے پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، اس سے پہلے ملتان سلطانز کی ٹیم بھی پلے آف میں جگہ بناچکی ہے۔

rawalpindi

PSL

Quetta gladiators

peshawar zalmi

Pakistan Super League

psl 9

HBL PSL 9

aqeel hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div