Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گٹکا سپلائی میں ملوث ڈی ایس پی پکڑا گیا

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت
شائع 11 مارچ 2024 09:57am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

میرپور خاص میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) احمد کریم جیلانی گٹکا سپلائی میں ملوث پائے گئے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد کریم جیلانی کی گاڑی سے گٹکےکی کھیپ برآمد ہوئی جس کے بعد ڈی ایس پی لیگل کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی میرپور خاص کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بتایا کہ گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب سے احمد کریم جیلانی کو گرفتار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کا جذبہ رکھنے والے افسران کی ضرورت ہے۔

انھوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت دی کہ وردی میں جرم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

CM Sindh

Sindh Police

Crime

Gutka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div