Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

صدر مملکت آصف زرداری کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری دی

وزیر اعلیٰ کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پہنچے، مزار قائد پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی بھی کی۔
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 07:10pm

صدر مملکت آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وزیر اعلیٰ بھی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پہنچے، مزار قائد پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی بھی کی۔

صدر آصف علی زرداری راولپنڈی کے نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے میں روانہ ہوکر کراچی پہنچے۔

کراچی میں فیصل ایئر بیس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ اور دیگر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔

صدر مملکت کی آمد پر ان کے روٹ اور مزار قائد پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

صدر پاکستان کی سیکیورٹی سندھ پولیس کا اسپیشلائزڈ سیکیورٹی یونٹ سرانجام دے رہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری رات کراچی کے بلاول ہاؤس میں قیام کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری بدھ کی صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نےمہمانوں کی کتاب میں اپنےتاثرات قلمبند کیے، مراد علی شاہ نے کابینہ نے ہمراہ مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Asif Ali Zardari

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div