Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کیماڑی کراچی میں پراسرار آنسو گیس شیل پھٹنے سے لوگ متاثر

نامعلوم افراد شیل کچراکنڈی میں پھینک کر گئے، ایسے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں، افسر
شائع 18 مارچ 2024 04:38am
ایس ایس پی کا کہنا ہے یہ شیل پولیس کے استعمال میں نہیں
ایس ایس پی کا کہنا ہے یہ شیل پولیس کے استعمال میں نہیں

کراچی کے علاقے کیماڑی میں کچرا کنڈی سے آنسو گیس کے پراسرار شیل ملے ہیں، جن کے سبب متعدد افراد بے ہوش ہوئے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی شیل پولیس کو جاری نہیں ہوتے۔

اطلاعات کے مطابق کیماڑی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیل خالی پلاٹ میں پھینک کرفرار ہوگئے۔ کچراکنڈی میں آگ لگنے سے شیل سے گیس پھیل گئی جس سے متعدد افراد بےہوش ہوئے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ تمام شیل جیکسن تھانے منتقل کردیئے گئے ہیں، جو شیل ملے ہیں وہ پولیس کو جاری نہیں ہوتے،اس طرح کے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتاہے کچرا کنڈی کے پاس شیل کافی پرانےپڑے تھے، کسی نےکچرا کنڈی میں آگ لگائی توکچھ شیل جل گئے۔

ملنے والے شیل کی تعداد چالیس سےزائد ہے۔

karachi

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div