Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی کے روزے داروں کے لیے گرم موسم کا امتحان ختم ہونے کے قریب

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں کل سے بحال ہونے کا امکان ہے
شائع 19 مارچ 2024 02:10pm

کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم اب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں جاری گرمی سے متعلق کہنا ہے کہ کل 20 مارچ سے شہر میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری ہوائیں دن میں نہیں چل رہی تھیںِ جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔

تاہم گل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔

جبکہ درجہ حرارت کل سے 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

karachi weather

heat

Weather Updates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div