Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

یقین کرنا مشکل ہے کہ ارشد ندیم نیا جیولن حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے، نیرج چوپڑا

وزیراعظم نے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے نقد انعام دے دیا
شائع 19 مارچ 2024 08:23pm

بھارت کے اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بہترین جیولن تھروور ارشد ندیم ایتھلیٹکس کی دنیا میں اتنا بڑا مقام رکھتے ہوئے نیا جیولن حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

پاکستان کے جیولن تھروور ندیم نے برمنگھم میں 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے 2018 کے جکارتہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا، جبکہ نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر رہے۔

حالانکہ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم میدان میں سخت حریف ہیں، لیکن وہ میدان سے باہر اپنی دوستی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

نیرج چوپڑا نے پیر کو بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ ارشد ایک نیا جیولن حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے یہ اس کیلئے تشویش کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔‘

ارشد ندیم نے حال ہی میں بتایا تھا کہ وہ کچھ سالوں سے بین الاقوامی معیار کے جیولن کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے اور انہوں نے اس پر اپنے غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا ’یہ صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ جیولن کو نقصان پہنچا ہے، میں نے قومی فیڈریشن اور اپنے کوچ سے کہا ہے کہ وہ پیرس اولمپکس سے قبل اس کے بارے میں کچھ کریں۔‘

ارشد ندیم نے مزید کہا، ’جب میں نے 2015 میں آغاز کیا، تو بین الاقوامی مقابلوں میں مقابلہ کرتے ہوئے مجھے یہ جیولن ملا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ’ایک بین الاقوامی ایتھلیٹ کے لیے جس کا مقصد اولمپک گیمز میں تمغہ جیتنا ہے، مناسب آلات اور تربیتی سہولیات کی ضرورت ہے۔’

اس حوالے سے نیرج چوپڑا کا خیال ہے کہ ارشد ندیم کو حکومت پاکستان سے ہر طرح کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہو سکتا اس کے پاس جیولن خریدنے کے لیے وسائل نہ ہوں۔ وہ ایک چیمپئن ہے اور کسی برانڈ کی تشہیر کر رہا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے تھوڑا سا پیسہ بھی کمایا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی حکومت ارشد (ندیم) کی ضرورت کو دیکھ سکتی ہے اور اس کی مدد کر سکتی ہے جیسے کہ میری حکومت کر رہی ہے‘۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ ’ارشد ایک ٹاپ کا جیولین تھروور ہے اور مجھے یقین ہے کہ جیولن بنانے والے اسے اسپانسر کرنے اور وہ جو چاہیں فراہم کرنے میں زیادہ خوش ہوں گے۔ یہ میری طرف سے ایک مشورہ ہے‘۔

وزیراعظم کا نقد انعام

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر جیولین تھروور ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔

ارشد ندیم نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے۔

وزیر اعظم نے ارشد ندیم سے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جیولین تھرو کے کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

arshad nadeem

Neeraj Chopra

PM Shehbaz Sharif

Javelin

Javelin Thrower

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div