Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سیکرٹری تجارت خرم آغا افغانستان جائیں گے، دفتر خارجہ

پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، دفتر خارجہ
شائع 24 مارچ 2024 05:01pm

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری تجارت خرم آغا پیر 25 مارچ 2024 سے افغانستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

خرم آغا اپنے دورہ کے دوران افغان حکام کے ساتھ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

افغانستان میں طالبان کی پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو سامنے آگئی

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

afghanistan

Secretary Commerce Khurram Agha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div