Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بھارت مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر نیلام کر رہا ہے،دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا بھارت سے اس طرح کے استحصالی منصوبوں کو ترک کرنے کا مطالبہ
شائع 28 مارچ 2024 09:13pm

دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت مبینہ طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاکس کو نیلام کرنے کے لیے تیار ہے اور ایسے خدشات ہیں کہ مقبوضہ علاقے کے باہر کسی کارپوریشن کو کشمیر کے قیمتی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹھیکے دیے جائیں گے جن پر کشمیریوں کا حق ہے۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کہ بھارت کے یہ اقدامات غیر قانونی اور استحصالی ہیں، کشمیر کو اس کے قدرتی وسائل سے محروم نہیں کرنا چاہیے، معدنی وسائل سمیت خطے کی دولت پر کشمیری عوام کا حق ہے۔

انہوں نے بھارت سے اس طرح کے استحصالی منصوبوں کو ترک کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

’افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم‘

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ سیکریٹری کامرس خرم آغا نے وزیر کامرس افغانستان نور الدین عزیزی کے ساتھ دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 21 سے 24 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے، تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیور کے لیے داخلے کے عارضی دستاویز کے نفاذ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے مسئلے کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

india

Mumtaz Zahra Baloch

Jammu and Kashmir

Lithium Resources

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div