Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکلوا دیا، سوشل میڈیا ٹیم ختم کرنے کی ہدایت

کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی، ذرائع
شائع 02 اپريل 2024 09:32pm

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

عمران خان نے شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کور کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نئے ناموں کی فہرست دیدی ہے جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے متوازی اپنی سوشل میڈیا ٹیم ختم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی

پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا۔

کور کمیٹی نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ شیر افضل مروت اور عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر ہوئے جبکہ اس حوالے سے کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے منگل کو اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو شیر افضل کو پیغام دینے کی ہدایات کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کیا جائے۔

دوسری جانب عمران خان نے جمعرات کو صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایات کی ہیں۔

imran khan

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div