Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آٹے اور میدے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی میں آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت ہورہا ہے، ہول سیل ڈیلر
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 11:19am

**کراچی میں رمضان میں آٹے کی قیمت 16 روپے فی کلو نیچے آگئی۔ میدے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ **

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن کے مطابق کراچی میں آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت ہورہا ہے، کراچی میں ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی

ہول سیل ڈیلر کا کہنا ہے کہ گندم مسلسل سستی ہونے سے ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87روپے فی کلو پر آگئی ہے۔ جبکہ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں۔ آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کئی گئی۔

ہول سیل ڈیلر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں فائن آٹا اور میدے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، جوڑیا بازارمیں آٹے کی 50کلو کی بوری کی قیمت 5300 روپے ہوگئی ہے۔

karachi

Flour

low price wheat

flour import

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div