Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کیڑے مکوڑوں کا حملہ

غیر معمولی بارشوں کے باعث کیڑے مکوڑے بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں
شائع 06 اپريل 2024 04:26pm

سعودی عرب میں حال ہی میں ہونے والے بارشیں جہاں ہریالی کا باعث بن رہی ہیں وہیں اب کیڑے مکوڑے اور مختلف قسم کی مکھیوں نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سعودی عرب میں ان دنوں رمضان المبارک کے پیش نظر عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ 20 لاکھ سے زائد مسلمان عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے شہر ریاض سمیت دیگر شہروں میں بارش کے بعد نکلنے والے کیڑے مکوڑوں کی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے۔

جہاں 100 200 نہیں بلکہ لاکھوں کیڑے مکوڑوں نے ڈیرا ڈال لیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹریٹ لائٹ پر کیڑے مکوڑوں کی تعداد کس حد تک ہے۔

جبکہ سڑکوں پر موجود کیڑے مکوڑے اتنی زیادہ تعداد میں موجود ہیں، کہ ان کی موجودگی کے باعث سڑک بھی چھپ گئی ہے۔

کیڑے مکوڑوں کی موجودگی سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

کئی صارفین کو یہ منظر جہاں خوف میں مبتلا کر رہا ہے وہیں کچھ صارفین اس جانب متوجہ بھی ہو رہے ہیں۔

Saudia Arabia

Rain

Insects

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div