Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی
شائع 08 اپريل 2024 03:03pm

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل نو کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن بنادیا، ان کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ برقرار رہیں گے، ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اس کے علاوہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) بھی شامل تھی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے علیحدہ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے۔

تاہم اگلے ہی روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی تھی۔

کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ’ڈان‘ کو بتایا کہ وزیراعظم کو خدشہ تھا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول اور مصروفیات کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

Shehbaz Sharif

Finance minister

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Muhammad Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div