Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج، کون اِن اور کون آؤٹ

قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے حوالے سے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کر لی
شائع 09 اپريل 2024 01:58pm

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اسکواڈ میں عماد وسیم اور محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے جبکہ عثمان خان اور عرفان نیازی کی بھی قومی ٹیم میں شمولیت ہوسکتی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے حوالے سے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کر لی، نیوزی لینڈ کے خلاف قومی سکواڈ کے 18 رکنی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج 9 اپریل کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان اور افتخار احمد سکواڈ کا حصہ ہوں گے، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان، عماد وسیم اور محمد عامر سکواڈ کا حصہ ہوں گے، عرفان نیازی یا عباس آفریدی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونیئر اور فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رف انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف سیریز میں لوکل کوچز خدمات سرانجام دیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز تک متوقع ہے، محمد یوسف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن عبد الرزاق بھی کوچنگ ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق فاسٹ بالر عمر گل اور سپنر سعید اجمل کے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوچنگ ٹیم کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا جبکہ اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ کیوی ٹیم 14 اپریل کی صبح اسلام آباد لینڈ کرے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 18 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 series

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pcb selection committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div