Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

’ٹیسلا‘ کا بحران زور پکڑگیا، ایلون مسک بھارت کا دورہ ملتوی کرنے پر مجبور

21 تا 23 اپریل دور کرنا تھا، X کے مالک 2 سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کرنے والے تھے
شائع 20 اپريل 2024 04:52pm

گاڑیاں بنانے والے نمایاں ادارے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے مالک ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ٹیسلا کے حوالے سے ذمہ داریاں اس وقت زیادہ اہم ہیں اس لیے بھارت کا دورہ اِسی سال کسی وقت کیا جائے گا۔

ایلون مسک 21 تا 23 اپریل بھارت کا دورہ کرنے والے تھے۔ اس دورے میں انہیں وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرنی تھی اور ساتھ ساتھ وہ بھارت میں 2 سے 3 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کرنے والے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالِ رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیسلا کی کارکردگی سے متعلق سوالوں کا جواب دینے کے لیے ایلون مسک کو 23 اپریل کو امریکا میں اہم کانفرنس کال کرنی ہے۔

انڈین مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کا ایک زمانے سے انتظار ہو رہا ہے۔ بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاریں بنانے والے جو ادارے بھارت میں سرمایہ کاری کریں گے اُن کی بنائی ہوئی گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی گھٹادی جائے گی۔

نارمل اور الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والے چینی اداروں کی طرف سے ٹیسلا کو غیر معمولی مسابقت کا سامنا ہے جس کے باعث بہت سے منصوبے سرد خانے میں ڈال دیے گئے ہیں۔

Elon Musk

INDIA VISIT POSTPONED

TESLA CRISIS GETS MOMENTUM

IHEAVY INVESTMENT WAS TO BE ANNOUNCED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div