Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

سائرہ یوسف اپنی سالگرہ پر عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ گئیں

بیٹی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کردی
شائع 22 اپريل 2024 10:45am

اس سال سائرہ نے اپنی سالگرہ، اپنی بیٹی نورے کے ساتھ مقدس شہرمکہ میں منانے کا فیصلہ کیا۔

وہ دونوں سعودی عرب میں عمرہ کر رہی ہیں اور سائرہ نے دونوں کی دل کو چھنے والی تصاویر شیئر کیں۔ دونوں ہی کافی خوش ار مطمئن نظر آرہی ہیں۔

سائرہ یوسف ہماری انڈسٹری میں بہت پسند کی جانے والی اسٹارہیں۔

انہوں نے ڈراموں، فلموں اور اشتہاری مہم میں پرفارم کیا ہے۔پروجیکٹ کی تعداد کم ہونے کے باوجود، سائرہ نےہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی روش انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں جو وقار اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے اس کی وجہ سے انہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے۔

سائرہ یوسف نے اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور شادی کے 7 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ان کی ایک بچی نورے شہروز ہے۔ سائرہ نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

انہوں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت تعلق برقرار رکھا ہے اور ان دونوں نے نورے کی خوشی کو ترجیح دی ہے۔

Pakistani Actress

lifestyle

Pakistani celebrity

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div