Aaj News

جمعرات, جولائ 25, 2024  
18 Muharram 1446  

9 مئی واقعات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت پرجج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 10:05pm

فیصل آباد میں نومئی واقعات کےچارمقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظورہوگئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےاپوزیشن لیڈرعمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کیں۔

نومئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت پرجج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی۔

عدالت پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد بنائے گئے ہیں۔ عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس کیس کا از خود نوٹس لے کر سارے مقدمے خارج کیے جائیں۔

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام کی سرزنش کی اور انچارج انوسٹیگیشن عبد الجبار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔

عدالت نے چار مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز، زین قریشی ،زرتاج گل اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases