Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

پیرس اولمپکس میں مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا

پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 گولڈ میڈلز سمیت 7 گولڈ میڈل لے کر سرفہرست
شائع 29 جولائ 2024 08:27am

پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری ہے، اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا، پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 گولڈ میڈلز سمیت 7 گولڈ میڈل لے کر سرفہرست ہے، میڈلز ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

پیرس اولمپکس میں 2 روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ آسٹریلیا 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ12 مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکا کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد 3 ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔

فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل لیا جبکہ میڈلز ٹیبل پر چین نے اب تک 3 گولڈ میڈل کے علاوہ 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے۔

پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کا سفر پہلے راونڈ میں ختم، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے

پیرس میں اولمپکس کےافتتاح سے پہلے ریلوے سسٹم پر بڑا حملہ، 25 لاکھ افراد متاثر

اولمپکس گیمز میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین پر ٹیک کمپنی نے سبق سکھا دیا

اٹلی نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے 1 گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے 1 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا ہے جبکہ جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا جبکہ برطانیہ نے 2 سلور ، 2 برانز، برازیل نے 1 سلور ، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے 1 سلور اور 1 برانز میڈل جیتا ہے۔

فجی، کوسوو، منگولیہ، پولینڈ اور تیونس نے 1-1 سلور میڈل جیتا، سوئیڈین نے 2 برانز میڈلز حاصل کئے جبکہ مصر، اسپین، ہنگری، انڈیا میکسیکو، مولدووا، اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

شوٹنگ میں آج چین اور کوریا کے ایتھلیٹس چھائے رہے جبکہ کراس کنٹری ماونٹین بائیک میں فرانس کو طلائی تمغہ ملا۔

Japan

France

PARIS

paris olympics

olympics 2024

gold medals