Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

بوائے فرینڈ کے ساتھ رات گزارنے پر اولمپک چیمئین کو سزا

معافی مانگنے کے بعد بوائے فرینڈ کی بھی سرزنش کی گئی
شائع 31 جولائ 2024 06:41pm

برازیل کی اولمپک کمیٹی نے اپنی چیمپئین تیراک اینا کیرولینا ویرا کو بوائے فرینڈ کے ساتھ رات گزارنے کے لیے اسپورٹس ولیج سے باہر جانے پر پیرس اولمپکس 2024 سے ہی باہر کردیا۔

بائیس سالہ ایتھلیٹ 100x4 میٹر کی فری اسٹائل ریلے ٹیم کی رکن تھیں۔ اینا کیرولینا 27 جولائی کو سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔

اولمپکس 2024: سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود برطانوی سائیکلسٹ نے میڈل جیت لیا

برازیلین میڈیا کے مطابق 26 جولائی سے ایک رات پہلے ویرا اور ان کے بوائے فرینڈ تیراک گیبریل سانتوس پیرس کی نائٹ لائف انجوائے کرنے کے لیے اولمپک ولیج سے باہر نکلے تھے۔

برازیل کی اولمپک کمیٹی نے انہیں سزا دینے کی کوشش کی تو کہا گیا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے اور اس کے بعد خاتون ایتھلیٹ کی ملک واپسی کی فلائٹ فوری بک کرا دی گئی۔

حاملہ ہونے کے باجود پیرس اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والی مصری کھلاڑی

سانتوس جو مردوں کے 100x4 فری اسٹائل کوالیفائر سے باہر ہو گئے تھے، معافی مانگنے کے بعد ان کی بھی سرزنش کی گئی۔

دونوں تیراکوں کو برازیلی تیراکی کی سنہری جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

olympics 2024

paris olympics 2024

Carolina Vieira

Brazilian Swimmer