Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے

صدر وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارک باد سندھ حکومت کا گولڈ میڈل جیتنے پر پانچ کروڑ کا انعام
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 09:06am

شاندار فتح پر ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے، میاں چنوں میں شاندار جشن، ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے۔ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آج میرا دن تھا، اس سے بھی زیادہ دور تھرو کر سکتا تھا، ردھم میں تھا اور پُرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا۔

پیرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا، چودہ اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تاریخی کامیابی پر صدر مملکت وزیراعظم ور آرمی چیف سمیت دیگر رہنماؤں نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے

صدر آصف علی زرداری نے کہا ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، وزیراعظم نے کہا شاباش ارشد ندیم، آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ارشد ندیم پر فخر ہے.

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ریکارڈ کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا ارشد ندیم کی سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بھی ارشد ندیم نے بھی مبارکباد دی۔

ادھر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ارشدندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔۔ کامیابی غیرمتزلزل لگن اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ ارشد ندیم شاندار کارکردگی کی ایک نمایاں علامت ہیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا ارشد ندیم کو بیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

کامران ٹیسوری کی آج نیوز سے گفتگو میں کہا آئی پیڈ اورآئی فون دیں گے، گورنر ہاؤس میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کریں گے۔

سندھ حکومت کا قومی ہیرو کے لیے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ مرتضی وہاب نے کہا۔ ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔

سونا

arshad nadeem

Arshad Nadeem Gold