Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

اسکوٹر پر فرار چور کو ایک ٹانگ سے پکڑنے والے پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل

پولیس نے انٹیلیجنس کی مدد سے چور کو ٹریفک سگنل کے قریب پکڑا، بھارتی میڈیا
شائع 10 اگست 2024 09:29am
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو میں ٹریفک پولیس اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکوٹر پر فرار ہونے والے چور کو پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 40 مقدمات میں ملوث ایک چور کو پکڑ لیا، ملزم کے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس اہلکار نے گر کر اسے پکڑا۔

گرل فرینڈ کو آئی فون دلانے کیلئے عاشق نے ماں کو بھی نہ بخشا

رپورٹ کے مطابق چور کی شناخت 40 سالہ منجیش کے نام سے ہوئی جو بنگلورو کے ہیسرا گھٹہ علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کو ملزم کی کئی ماہ سے تلاش تھی۔ ٹریفک پولیس نے انٹیلیجنس کی مدد سے چور کو ٹریفک سگنل کے قریب پکڑا۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اپنی اسکوٹر پر کانسٹیبل کی گرفت سے بچ بچا کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے ، مگر کانسٹیبل چور کی ایک ٹانگ سے چپک جاتا ہے اور وہیں اس کا کھیل تمام ہوجاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کو مطلوب چور کے خلاف شہر کے کئی تھانوں میں متعدد مقدمات عائد ہیں۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اب وہ پولیس کی زیر حراست ہے۔

india

Video Viral

Bengaluru cop

daring act

caught thief