Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

شاہ رخ خان کے قریب کھڑے بوڑھے شخص کو دھکا دینے پر صارفین کی تنقید

کنگ خان کی ویڈیو پر صارفین سیخ پا
شائع 12 اگست 2024 01:29pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی حالیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ویسے تو شاہ رخ خان رحم دل اور لوگوں کی عزت کرنے کیلئے مشہور سمجھے جاتے ہیں مگر حالیہ ویڈیو میں اداکار کو کچھ دیکھنے میں نہیں آیا۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہفتے کو منعقد ہونے والے 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ سے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کو فوٹوگرافروں کے نزدیک کھڑے ایک ضعیف شخص کو دھکا دیتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارف کے مطابق کنگ خان نے اس شخص کو دھکا اس لیے دیا کیونکہ وہ فریم میں آ رہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں اس بوڑھے شخص کو دھکا دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ معلوم تھا کہ وہ (شاہ رخ) اچھے انسان نہیں ہیں، وہ صرف دکھاوا کرتے ہیں جبکہ بعض صارفین و مداحوں نے اداکار کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ یہ ان کے مذاق کرنے کا ایک انداز ہے۔

واضح رہے کہ 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Shahrukh Khan

Video Viral

pushes

old man