Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

طوفانی اسپیل کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش

شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 27 اگست 2024 07:27pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کے طوفانی اسپیل کے دوسرے روز تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

گلشن حدید،گلزارہجری، ایف بی ایریا، ماڈل کالونی، نارتھ کراچی، عزیز آباد میں بھی بارش جاری ہے جبکہ جیل روڈ، گرومندر، مزار قائد، دنبا گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

cloudy weather

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather