Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

ضلع کرم میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

دہشتگردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس
شائع 08 ستمبر 2024 01:36pm

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم تھانہ مرغان کے علاقے مرغان تانگہ میں ٹل اسکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں ایک ایف سی اہلکار نائیک مائب زادہ شہید جبکہ 3 اہلکار لانس نائیک لیاقت، لانس نائیک اشتیاق اور لانس نائیک مسعود زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

میانوالی: پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، ایک جوان زخمی

لنڈی کوتل میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور سرکاری املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا

check post

terrorist attacks

Kurram

check post attack

Kurram district

central kurram

district kurram