Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
10 Rabi Al-Akhar 1446  

مقبول ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے معروف اداکار اچانک چل بسے

انہوں نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ جھانوی سیٹھی اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں، بھارتی میڈیا
شائع 08 ستمبر 2024 03:34pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارتی ڈرامے کے معروف اداکار وکاس سیٹھی آج صبح چل بسے۔

انہوں نے بھارتی ڈرامہ سیریل ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ وکاس سیٹھی نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

انہوں نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ جھانوی سیٹھی اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

وکاس سیٹھی نے کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس کے علاوہ وکاس سیٹھی بالی ووڈ کی مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

وکاس سیٹھی کی اچانک موت پر اہلخانہ سمیت بھارتی شوبز شخصیات اور مداح گہرے رنج میں مبتلا ہیں۔

Heart Attack

Died

vikas sethi

indian drama actor