Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

مائیکل جیکسن کی غلط فہمی جس کے بعد امیتابھ بچن سے ان کی طویل ملاقات ہوئی

میں اسے ذاتی طور پر دیکھ کرحیران رہ گیا تھا اور تقریباً ہوش کھو بیٹھا تھا، امیتابھ بچن
شائع 13 ستمبر 2024 07:15pm

بالی ووڈ کے آئیکن امیتابھ بچن نے کئی سال پہلے نیویارک میں مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے ساتھ اپنی یادگار ملاقات کے بارے میں بات کرکے سب کو حیران کردیا۔

اپنے ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں بتایا کہ وہ نیویارک کے ایک ہوٹل میں موجود تھے اور اس دوران دروازے پر دستک سنی اور جب دروازہ کھولا تو سامنے مائیکل جیکسن کو کھڑا پایا۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ “میں اسے ذاتی طور پر دیکھ کرحیران رہ گیا تھا اور تقریباً ہوش کھو بیٹھا تھا۔ امیتابھ بچن نے کہا انہیں لیجنڈری گلوکار سے ہاتھ ملانے سے پہلے خود کو ایک سنبھالنا پڑا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’مائیکل جیکسن کو دراصل احساس نہیں ہوا کہ وہ غلط کمرے کے سامنے کھڑے تھے، انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ اس کا روم ہے اور جب انہیں معلوم ہوا تو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ چلے گئے۔

امتیابھ بچن نے بتایا کہ بعد میں پاپ اسٹار کی جانب سے ایک مختصر پرچی ملی جس میں انہیں مدعو کیا گیا اور یوں کچھ وقت ایک ساتھ گزارا۔

امیتابھ بچن نے مائیکل جیکسن کی بہت زیادہ شہرت کے باوجود ”ناقابل یقین حد تک شائستہ اور مہربان“ ہونے کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو چل بسے لیکن ان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر کے مداحوں کے دل موہ لیتی ہے۔

Amitabh Bachchan

Michael Jackson