Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنس دانوں اور انجینیئرز کیلئے اعزازات

بہترین اور نمایاں کارکردگی پر اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنس دانوں اور انجینیئرز کو اعزازات دیے گئے
شائع 19 ستمبر 2024 10:53pm

پاک فوج نے اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنس دانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نوازا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی طرف سے نمایاں کارکردگی پر اعزازات عطا کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہترین اور نمایاں کارکردگی پر اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنس دانوں اور انجینیئرز کو اعزازات دیے گئے۔

اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے سائنس دانوں اور انجینیئرز کو اعزاز دینے کی تقریب چکلالہ چھاونی میں ہوئی۔