Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
30 Rabi ul Awal 1446  

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 08:56am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق غور کیا گیا، اجلاس میں ستمبر میں جمع ہونے والے ٹیکس کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے شوبز اسٹارز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ پر ترجمان کا بیان سامنے آگیا

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کیا گیا ہے، فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا گیا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کے لیے ٹیکس کا ٹارگٹ پورا کرلیا، ستمبر کے لیے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100 ارب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے، گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ملک میں زیرو ٹیکس فائلرز کے حوالے سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، جن کی تعداد ٹیکس سال 2023 میں کل انکم ٹیکس گوشواروں کے 68 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد

FBR

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Income tax returns

tex returns