Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

94 رنز کا ہدف قومی ٹیم کے گلے میں اٹک گیا
شائع 14 نومبر 2024 05:14pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا 94 رنز کا ہدف قومی ٹیم کے گلے میں اٹک گیا، آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

دف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی، پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان 8، عثمان خان 4، بابراعظم 3، آغا سلمان 4 جبکہ کپتان محمد رضوان اور عرفان خان نیاری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان 12، شاہین آفریدی 11 جبکہ عباس آفریدی نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا باعث بنا تاہم موسم ٹھیک ہونے کے بعد پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں پر 93 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9، 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

اس دوران عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم اور حارث نے ایک ایک شکار کیا۔

خیال رہے پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورز کا کھیل ہوگا۔

ہلکی بارش کے باعث پچ پر کور ڈال دیے گئے تھے اور بارش کے رکنے کا انتظار کیا گیا۔

آسٹریلیا ٹی20 ٹیم کی قیادت جوش انگلس کررہے ہیں جبکہ انہیں، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا آخری مرتبہ لاہور میں 2022 میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں کینگروز نے فتح پائی تھی، پاکستان نے آسٹریلیا میں میزبان سائیڈ کے خلاف اب تک 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، گرین شرٹس کو 3 میں شکست ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 22 سال بعد شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ون ڈے سیریز جتینے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی 20 سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

Rain

t20 series

t20 cricket

Pakistan vs Australia

pak vs australia