Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹ میں اہم سنگ میل، ویرات کوہلی نے سنچریوں کی سنچری بنالی

آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے ایشیائی کھلاڑی بن گئے
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2024 06:16pm

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرلی ، سابق کپتان نے 16 ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ میں 100 رنز بنائے ، آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے ایشیائی کھلاڑی بن گئے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنے کرکٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری اسکور کی ہے۔

اس طرح بھارتی بلے بازی آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 7 سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ، کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔

cricket

virat kohli

ٰIndia