Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کو اچانک آسٹریلیا میں چھوڑ کر کہاں چلے گئے؟

بھارت نے سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی
شائع 26 نومبر 2024 02:43pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو آسٹریلیا سے واپس وطن جانا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاتی وجوہات کی بنیاد پر گوتم گمبھیر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امکانات ہیں گوتم گمبھیر کی فیملی میں کسی کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں اچانک واپس اپنے ملک جانا پڑا۔

81 ویں ٹیسٹ سنچری: کوہلی نے انوشکا کے حوالے سے کیا کہا؟

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم پر بڑا الزام لگ گیا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بورڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا پنک بال ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔

india

test series

Australia

test cricket

india vs australia

gautam gambhir

australia vs india