Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں ووٹرز کی کُل تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے بتادیا

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے
شائع 29 نومبر 2024 10:17pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہوگئی، جس میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد جبکہ خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ ڈیٹا جاری

صوبہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔

صوبہ خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے، خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے۔

صوبہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔

اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 198 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہے۔

خیال رہے کہ 2024 کے الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر کافی تنقید کی گئی تھی اور کچھ سیاسی جماعتوں نے ادارے پر انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

حالیہ ادوار میں بھی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن فروری 2024 میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔

کس صوبے میں کتنے ووٹرز ہیں، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

اس حوالے سے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بنیادی فریق سے مخالف کے طور پر کیس لڑتا رہا، الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے۔

پاکستان

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

voters