Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
21 Rajab 1446  

نیپرا نے 3 ماہ کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے
شائع 06 دسمبر 2024 08:00pm

بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کے اطلاق کا معاملہ سلجھ گیا، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ونٹر پیکج کی نیپرا نے منظوری دے دی، پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا، نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

گزشتہ سال کے مقابلے اضافی یونٹ استعمال پر قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی، گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ ریلف ملے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ بچت ہوگی ۔

صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

نوٹیفیکشن کے مطابق ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ دسمبر سے فروری تک ہوگی، ونٹر پیکج کے فیصلہ کا نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔

nepra

federal government

paksitan

Energy Minister