Aaj News

جمعہ, اپريل 25, 2025  
26 Shawwal 1446  

جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں مارچ کی اجازت مل گئی

اتوار 29 دسمبر کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ کرے گی
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2024 09:02pm

جماعت اسلامی اتوار 29 دسمبر کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کو نیو بلیو ایریا جناح ایونیو پر مارچ کی اجازت مل گئی۔

فریقین کے درمیان ملین مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو راؤنڈ ہوئے،،اسلام آباد انتظامیہ بضد تھی کے مارچ سنگجانی ترنول کے مقام پر کی جائے۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ احتجاج کا اعلان

حکومت کو دی 45 دن کی مہلت ختم، جماعت اسلامی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا اصرار تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں مارچ کی اجازت دی جائے۔ غزہ مارچ سے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

اسلام آباد

Jamat e Islami

Ghaza March