سعودی وزارت کی حج و عمرہ زائرین کیلیے بہترین سہولت متعارف
سعودی وزارت کی جانب سے حج و عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جو ان کے لیے اطمینان بخش ثابت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’’نسک‘’پورٹل کا نیا ورژن متعارف کرا یا گیا ہے جس میں سو سے زائد نئی خدمات شامل کی گئی ہیں۔
گزشتہ برس 2024 میں حج و عمرہ زائرین کی تعداد 18 عشاریہ 5 ملین سے تجاوز کرگئی، جبکہ مسجد نبویؐ میں 13 ملین سے زائد افراد نے روضہ شریف کی زیارت کی۔
نئی پورٹل کی سہولت متعارف کرائے جانے سے متعلق سعودی حکام نے کہا کہ ہمارا مقصد حج زائرین کو مثالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مکہ مکرمہ : عمرہ زائرین سے جعلسازی کرنے والے 10 پاکستانی شہری گرفتار
ان کا مزید کہنا تھا کہ حج انتظامات کی منصوبہ بندی 12 ذوالحجہ سے شروع کردی جاتی ہے، ’’نسک‘’پورٹل کے نئے ورژن کے جدید اور ڈیجیٹل نظام سے حج کے انتظامات منظم اور تیز ترین ہوگئے ہیں۔
امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانی ڈی پورٹ، وجہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل حج آپریشنز نے خدمات کو جدید اور مؤثر بنایا ہے، سفر حج لوگوں کے لیے کافی آسان ہوگیا ہے۔
سعودیہ حج و عمرہ وزارت نے کہا کہ حج انتظامات کے لیے 2024 تک جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.