ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں، یہ پاکستانی بولرز کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں مختصر ترین میچ وننگ کارکردگی ہے۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا
اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی فتح کے لیے سب سےکم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں، 2005 میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔
اس کے علاوہ اس ٹیسٹ میچ میں ایک 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے۔
اس ٹیسٹ میچ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں کروائی گئیں، یہ پاکستان کی اپنی سرزمین پر نتیجہ خیز ٹیسٹ میچز میں سے سب سے کم گیندوں پر مشتمل میچ ہے۔
اس سے قبل 1990 میں ویسٹ انڈیز سے ہی ہونے والے ٹیسٹ میچ میں صرف 1048 گیندوں پر ہی نتیجہ آگیا تھا۔
واضح رہے کہ آج ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ تیسرے دن ہی آگیا تھا جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین اسپنر چھا گئے، تاریخ رقم کر ڈالی
ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مختصر وقت میں پویلین لوٹا دیا
اس میچ میں پاکستان کے ساجد خان کو عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Comments are closed on this story.