بھارت : کمبھ میلے میں لوٹی رقم سے ”اشنان“ کرنے جانے والا چور پکڑا گیا
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مہا کمبھ کے میلے میں جانے کیلئے 3 گھروں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین گھروں میں مبینہ طور پر چوری کرنے والا شخص اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کے میلے میں شرکت کرنے کے لیے جانا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق اروند عرف بھولا نامی ملزم نے 17 جنوری کو دہلی کے علاقے دابری راج پوری کے گھروں سے مہنگی چیزیں اور زیورات چوری کیے۔
سال میں ایک بار ہونے والا ’مہاکمبھ‘ میلہ کیا ہے؟
رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اروند اور اُس کے دوست 45 دنوں تک جاری رہنے والے مہا کمبھ کے میلے میں اشنان کرنے کیلئے جانا چاہتے تھے۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 7 بہن بھائی ہیں جبکہ اس کے والد مزدوری کرتے ہیں اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ مہا کمبھ پر جانے کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔
بھارت کے مہا کمبھ میلے کی حسین ترین خاتون سادھو کون؟
اروند کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے 16 کیس پہلے ہی سے رجسٹر ہیں ، اسے پہلی مرتبہ 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ چوری کے ساتھ ساتھ نشے کی لت میں بھی مبتلا ہے۔
خیال رہے کہ مہا کمبھ کا آغاز 13 جنوری سے ہوا جو کے 26 فروری تک جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.