Aaj News

منگل, فروری 11, 2025  
12 Shaban 1446  

حکومت کی قومی اسمبلی میں فرنٹ فٹ پر اننگ، 10 ماہ میں 38 بل اور 24 قراردادیں منظور کرالیں

اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی حکومت نمبر گیم کے ساتھ کھیلتی رہی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2025 02:34pm
What happened in the first ten months of the National Assembly? - Aaj News

حکومت نے قومی اسمبلی میں فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے دس ماہ میں 38 بل منظور کرالئے جبکہ 24 قراردادیں پاس کی گئیں۔ اس دوران ایوان زیریں میں اپوزیشن صرف احتجاج ہی کرتی نظر آئی۔

قومی اسمبلی کے پہلے دس ماہ میں قانون سازی پر نظر ڈالی جائے تو حکومتی بینچ ٹی ٹونٹی میچ کی طرح جارحانہ انداز میں نظر آئی۔

آج نیوز کو حاصل تفصیلات کے مطابق حکومت نے 26 بل اور 12 آرڈیننس پیش کیے جن میں سے 29 منظور کرلیے گئے جبکہ 5 نجی بل بھی باقاعدہ ایکٹ بنے۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل، اراکین کی تعداد 20 ہوگئی

قومی اسمبلی کے11 سیشنز میں 204 قراردادیں پیش کی گئیں، جنمیں سے صرف 24 منظور ہوسکیں جبکہ 148 قراردادیں زائد المعیاد ہوکر ختم ہوگئیں۔

قومی اسمبلی کا دسواں سیشن بل منظوری میں سرفہرست رہا جس میں 13 بل منظور کیے گئے، جبکہ 51 میں سے 7 قراردادیں منظور ہوئیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

26ویں آئینی ترمیم ہو، انتخابی ترمیم یا پھرعدالت عظمیٰ اور ججز کی تعداد سے متعلق قانون سازی ہو، حکومت نمبر گیم کے ساتھ فرنٹ فٹ پر کھیلتی رہی۔

دوسری جانب اپوزیشن نے بھی ایوان زیریں کا میدان خالی نہ چھوڑا اور کم و بیش ہر اجلاس میں احتجاج ریکارڈ کروایا۔

National Assembly